پاکستان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل آج مکمل ہو گا

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل آج مکمل ہونے جا رہا ہے، جس میں نجکاری کمیشن پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لیے بولی کا انعقاد کرے گا۔ بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے دس بجے جمع کرائی جائیں گی، اور دوپہر ساڑھے تین بجے ایک خصوصی تقریب میں بولیاں کھولی جائیں گی، جس میں ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا۔

نجکاری کے اس عمل کے دوران پی آئی اے کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد ادارے کی ترقی اور بہتری پر خرچ کیا جائے گا، جبکہ 7.5 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی۔ نجکاری کمیشن کے مطابق، یہ عمل طے شدہ ضوابط کے تحت مکمل کیا جائے گا، اور اس کے نتائج پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی آبزرورز پی آئی اے کی نجکاری کی بولی کا عمل ملاحظہ کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جس سے اس عمل کی عالمی سطح پر اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ایوی ایشن ماہر تبسم پردیسی نے اس موقع پر کہا کہ پی آئی اے کی کامیاب نجکاری پاکستان کی معیشت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گی، اور ملک کے بڑے بزنس گروپس کے پاس اس کے لیے مؤثر بزنس پلانز بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button