پاکستان
Trending

مصطفیٰ کمال نے بیٹی کو ویکسین لگا کر قوم کے لیے پیغام دے دیا

 

کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی منفی مہم کو بے بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دنیا کا 191واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین دی جا رہی ہے، اور کئی اسلامی ممالک میں بھی اسے اپنایا جا چکا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو خود ویکسین لگوانے اس لیے لائے تاکہ عوام کے شکوک و شبہات دور ہوں۔
"اگر میری اکلوتی بیٹی یہ ویکسین لگوا سکتی ہے، تو ہر بیٹی اس تحفظ کی حقدار ہے،” انہوں نے کہا۔

وفاقی وزیر صحت نے زور دیا کہ بیماری سے بچاؤ، علاج سے بہتر ہے اور اس ویکسین سے آئندہ برسوں میں خواتین کو سروائیکل کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button