پشاور، 15 اگست 2025: خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی سامان لے جانے والا ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ سمیت کل پانچ افراد شہید ہو گئے۔
یہ ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن مہمند کے علاقے چینگی بانڈہ پہنچنے کے بعد اچانک اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ علاقے تک پہنچنا بھی دشوار ہے، اور جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہے۔ کے پی حکومت نے اس المناک واقعے پر کل صوبے بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔




