اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مزید 28 اراکین قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد کل مستعفی ہونے والے ارکان کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 6 اراکین نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والے ارکان میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنااللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیاء الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ استعفے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکومت کے خلاف احتجاج کا حصہ ہیں اور پی ٹی آئی اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھنے کا اعلان کر چکی ہے۔




