سماجی

ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری: ‘ٹربو’ گانے کی دھوم، عاطف اسلم اور ریشم کی آواز نے مداحوں کے دل جیت لیے

ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوتے ہی میوزک انڈسٹری میں ایک نئی جان آگئی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور نوجوان گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کا نیا گانا "ٹربو” ریلیز ہوتے ہی شائقین موسیقی میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔
گانے کی شاندار ویڈیو، اعلیٰ میوزک پروڈکشن اور فنکاروں کی دل موہ لینے والی پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
"ٹربو” کو صرف انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جب کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لاکھوں افراد نے اس گانے کو سراہا ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری کو سراہا جا رہا ہے

نامور فلم ساز و ہدایت کار بلال لاشاری کی تخلیقی ہدایت کاری نے "ٹربو” ویڈیو کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
نوجوان نسل اور میوزک کے حلقوں میں بلال لاشاری کے کام کو خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
بلال لاشاری نہ صرف اس سیزن کے ہدایت کار ہیں بلکہ پروڈیوسر کے طور پر بھی ان کی خدمات شامل ہیں۔
فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت بھی اس میوزک پراجیکٹ کا حصہ ہیں، جنہوں نے پروڈکشن کو اعلیٰ معیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی شائقین کی بھی توجہ حاصل

دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی بڑی تعداد میں میوزک لورز اس گانے کو پسند کر رہے ہیں۔
عاطف اسلم اور ریشم کی آواز نے سرحد پار بھی دلوں کو چھو لیا ہے۔
"ٹربو” کی کامیابی سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری نے خود کو میوزک انڈسٹری کا ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت کر دیا ہے۔
ہر نیا ریلیز شدہ گانا شائقین کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جو کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button