پاکستان
Trending

کراچی: گل پلازہ ریسکیو آپریشن نویں روز، انسانی باقیات کی شناخت جاری

 

کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والے گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن نویں روز بھی جاری ہے۔ تیسرے فلور سے ملنے والی انسانی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ لاشوں کی درست شناخت ممکن ہو سکے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال پہنچ چکی ہیں۔ ان میں سے 22 جاں بحق افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، جن میں 6 براہِ راست قابلِ شناخت، 15 کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے اور ایک کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش اور شناخت کے لیے تاحال مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button