فیشن
Trending

مشی خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی

 

اداکارہ اور میزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی مسائل پر ویڈیوز بنانا بند کر رہی ہیں اور اپنی ذہنی صحت کی حفاظت کے لیے کچھ عرصہ سوشل میڈیا سے دور رہیں گی۔

مشی خان نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سماجی ناانصافیوں پر آواز بلند کرتی رہی ہیں لیکن اب انہوں نے امید کھو دی ہے کہ ملک میں بہتری آئے گی، اور اس لیے وہ اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی تکلیف دہ خبریں اور ویڈیوز دیکھنے سے ان کا دماغ بوجھل ہو گیا ہے۔

ان کے مداح ان کے اس فیصلے کا احترام کر رہے ہیں اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button