پاکستان
Trending

نواز شریف لاہور سے لندن روانہ، دو ہفتے کے لیے قیام متوقع

 

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن جا رہے ہیں، جہاں ان کا قیام تقریباً دو ہفتے تک متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کروائیں گے اور وہاں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ چند روز قبل نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں چیک اپ کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی اور پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی۔

واضح رہے کہ نواز شریف اس سال جون میں بھی لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی صحت کے علاوہ سیاسی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button