بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے اہم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ان کی وفات پر ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
عثمان ہادی کی وفات پر بنگلہ دیش میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے انتقال کو ایک قومی سانحہ سمجھا جا رہا ہے۔ سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا اور مختلف پروگراموں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




