پاکستان
Trending

پنجاب میں ترقی کا سفر نہیں رکے گا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا سفر کسی صورت نہیں رکے گا اور ماحولیاتی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اوزون تہہ ہماری فضا کی محافظ ہے اور اسے بچانا انسانیت کا اہم فریضہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پنجاب کو حالیہ برسوں میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلابوں کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کرائی ہیں، "پلانٹ فار پاکستان” مہم کا آغاز کیا گیا ہے، اور گرین انرجی و سولرائزیشن منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فضائی، زمینی اور آبی آلودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور سرسبز پنجاب بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button