پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں اینڈی پائی کرافٹ کو بطور میچ ریفری مقرر نہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کی تقرری ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوران ان کے بعض فیصلوں پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں تینوں فارمیٹس کی سیریز شیڈول ہے۔




