اسلام آباد: محکمہ موسمیات اور محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ ہے۔
حکام کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے مچھروں کی افزائش کے لیے موزوں حالات پیدا کر دیے ہیں۔ 20 ستمبر کے بعد ڈینگی کے شدید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت نے بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر نکاسی آب بہتر بنانے اور مچھر مار اسپرے تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں، جبکہ شہریوں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔




