پاکستان
Trending

سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیر سماعت، جسٹس طارق محمود جہانگیری جوڈیشل فرائض سے روک دیے گئے

 

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا شکایت کے باعث وقتی طور پر عدالتی کام سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام عدلیہ کے اندر شفافیت اور ضابطہ اخلاق کے تحت کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری اس وقت تک جوڈیشل ورک انجام نہیں دیں گے جب تک سپریم جوڈیشل کونسل کوئی حتمی فیصلہ نہیں سنا دیتی۔ اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا جا چکا ہے۔

اس معاملے سے جڑی آئینی درخواست پر سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو بطور عدالتی معاون نامزد کر دیا ہے۔ ان کی معاونت اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق درکار ہوگی۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وکیل میاں داؤد کی دائر درخواست پر آج کی سماعت مکمل کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button