ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ریپلائی تھریڈز کا نیا فیچر کی آزمائش شروع کردی

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں میسجز کے ریپلائی تھریڈز کا نیا اور مفید فیچر آزمانا شروع کر دیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت کسی بھی میسج پر دیے گئے تمام جوابات ایک ہی تھریڈ میں جمع ہوں گے، جس سے گفتگو کو سمجھنا مزید آسان ہو جائے گا۔

ابھی تک واٹس ایپ پر کسی میسج کا جواب دینے پر ہر ریپلائی الگ الگ دکھائی دیتا ہے، جس سے خاص طور پر بڑے گروپس میں بات چیت کا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے۔ لیکن نئے فیچر کی بدولت، صارفین ایک ہی تھریڈ میں متعلقہ جوابات دیکھ سکیں گے اور پوری گفتگو کو بآسانی فالو کر سکیں گے۔

یہ فیچر اُن گروپس کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہوگا جہاں بیک وقت کئی افراد کسی ایک پیغام پر ردعمل دیتے ہیں۔ نئے آنے والے صارفین کے لیے بھی گفتگو کا سیاق و سباق سمجھنا سہل ہو جائے گا۔

فی الحال واٹس ایپ نے یہ فیچر آزمائشی بنیادوں پر چند صارفین کو فراہم کیا ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کے لیے باقاعدہ طور پر متعارف کروانے کا عندیہ دیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button