کراچی:اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مرد مداح انہیں دلچسپ اور بعض اوقات عجیب و غریب پیغامات بھیجتے ہیں۔ ان کے مطابق اکثر لوگ ان سے یہ پوچھتے ہیں کہ "بے بی، آپ نے کھانا کھا لیا؟”۔
مومنہ کا کہنا تھا کہ کچھ مداح تعریف کرتے ہیں، کچھ خیریت دریافت کرتے ہیں جبکہ بعض تنقیدی اور سخت زبان کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ایمرجنسی میں وہ سب سے پہلے اپنی والدہ کو کال کرتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران کبھی ایسا جملہ منہ سے نکل جاتا ہے جو بعد میں ان کے لیے مسئلہ بن جاتا ہے۔ ان کی اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جہاں صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔




