پاکستان
Trending

لاہور: جوا پروموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت خارج، جوڈیشل مجسٹریٹ کا تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری

لاہور کی ضلع کچہری میں جوا پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے لاکھوں نوجوان مداح ہیں اور ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی کسی بھی غلطی کے سنگین معاشرتی نتائج ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ درخواست گزار نے کبھی اس بات سے انکار نہیں کیا کہ اس نے جوئے کی پروموشن کی ہے۔

عدالت نے اس معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ نوجوانوں کو منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button