ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا تخلیق کاروں کے لیے نیا فیچر، وائرل رجحانات پہلے سے پہچاننا ممکن

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق کاروں کے لیے ایک نیا اور جدید فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد انہیں نئے رجحانات کو وائرل ہونے سے پہلے شناخت کرنے میں مدد دینا ہے۔

اس فیچر کے تحت تخلیق کاروں کو ایسے موضوعات اور کلیدی الفاظ (Keywords) کی فہرست فراہم کی جائے گی جو ان کے مواد سے متعلق ہوں گے اور جو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ کون سی ویڈیوز بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں اور کون سے عمر کے گروپس اور جغرافیائی علاقے کے صارفین ان ویڈیوز سے زیادہ مشغول ہیں۔

ٹک ٹاک نے اپنے اینالٹکس ڈیش بورڈ میں ایک نیا ‘تخلیق’ (Create) بٹن بھی شامل کیا ہے، جس کی مدد سے صارفین فوری طور پر نئی ویڈیوز تخلیق کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر تخلیق کاروں کو مزید مؤثر، متنوع اور دلچسپ مواد تیار کرنے میں مدد دے گا۔

اگرچہ ماہرین کے مطابق اس سے مواد کی یکسانیت بڑھنے کا امکان ہے، تاہم ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ ٹول تخلیق کاروں کو اپنی منفرد پہچان اور آواز قائم کرنے، اور اپنی حکمت عملی بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button