اداکار و گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل کے ججز پینل میں شمولیت پر ہونے والی تنقید پر کہا کہ ہر شخص اپنی رائے رکھنے کا حق رکھتا ہے اور ضروری نہیں کہ ہر کوئی ان کے بارے میں مثبت سوچ رکھے۔
فواد خان نے فلم ’نیلوفر‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیا اور کہا کہ یہ پروجیکٹ دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط کرنے میں مددگار رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان کی گلوکاری یا اداکاری پر اپنی رائے دے سکتے ہیں اور یہ ہر کسی کا حق ہے۔




