اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت 5 سال سے کم عمر گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔
ای سی سی اعلامیے کے مطابق درآمد شدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پوری اتریں گی۔ 5 سال سے کم عمر گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جو 2026 سے ہر سال 10 فیصد کم کر کے مالی سال 2029 تک مکمل ختم کر دی جائے گی۔
اجلاس میں پی وی اے آر اے کے لیے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس اقدام سے ملکی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔




