پاکستان

مون سون بارشیں، 25 جولائی تک جاری رہیں گی؛ پی ڈی ایم اے کا ہنگامی پلان فعال

لاہور:پنجاب میں جاری مون سون بارشوں نے پی ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ پر لا کھڑا کیا ہے۔ لاہور سمیت متعدد اضلاع میں بارش کے بعد صوبائی کنٹرول روم اور تمام اضلاع کے ایمرجنسی سینٹرز کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب، ریسکیو اداروں کو مشینری سمیت تیار رہنے اور شہریوں کو بجلی کی تاروں سے بچنے کی ہدایات دی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پی ڈی ایم اے کو موسم کی شدت کے دوران فوری ایکشن لینا پڑا ہو، مگر اس بار کوشش ہے کہ شہری زندگی کو کم سے کم متاثر ہونے دیا جائے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت میں 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button