پاکستان
Trending

نادرا نے فیس کی ادائیگی کا عمل ڈیجیٹل کر کے شہریوں کی زندگی آسان بنا دی

اسلام آباد : نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے فیس جمع کرانے کے طریقہ کار میں جدید اور آسان نظام متعارف کروا دیا ہے، جس سے اب فیس کی ادائیگی کہیں بھی اور کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اب شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر سرکاری خدمات کی فیس موبائل ایپلیکیشنز، آن لائن بینکنگ اور دیگر الیکٹرانک ذرائع سے ادا کر سکیں گے، جس سے بینکوں میں طویل انتظار کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں، نادرا کے دفاتر میں نقد ادائیگی کی سہولت بھی دستیاب ہے تاکہ ہر طبقے کے شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

نادرا کے ترجمان نے کہا کہ اس نظام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ ادائیگی کا عمل محفوظ اور شفاف بھی ہوگا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس سہولت کو اپنائیں تاکہ حکومت کے ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

قبل ازیں فیس جمع کرانے کا عمل پیچیدہ تھا، جس میں چالان بنوانا، بینک میں فیس جمع کروانا اور پھر نادرا کے دفاتر میں دستاویزات جمع کروانا شامل تھا، جس کی وجہ سے شہریوں کو کئی مشکلات کا سامنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button