لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم نے انٹرپول کے تعاون سے یہ کارروائی عمل میں لائی۔
خواجہ تعریف گلشن کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ گرفتاری کیس میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری 2024 کو ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، جبکہ اگست 2024 میں ایک اور مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔




