کھیل
Trending

لاہور ٹیسٹ: دوسرے روز سپنرز چل گئے ، جنوبی افریقہ کا سکور 6 وکٹوں پر 216 رنز

 

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز سپنروں نے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جب کہ ویان ملڈر بھی نعمان علی کا شکار بنے اور 17 رنز بنا کر محمد رضوان کو کیچ تھمایا۔

نعمان علی نے 85 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان علی آغا اور ساجد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ٹونی ڈی زورزی 81 اور سینوران متھوسامی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

اب جنوبی افریقہ کو پاکستان کے اسکور کے برابر کرنے کے لیے مزید 162 رنز کی ضرورت ہے، جبکہ ان کے پاس 4 وکٹیں باقی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button