پاکستان
Trending

غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

 

شرم الشیخ : مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، امریکی، ترک، سعودی، بحرینی، آذربائیجانی، انڈونیشیائی اور یورپی رہنماؤں نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے حالیہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ صدر محمود عباس نے مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور انڈونیشیا کے صدور، جبکہ جرمنی، اٹلی، سپین اور آرمینیا کے وزرائے اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی اہم ملاقات ہوئی، جس میں مسلم دنیا کے اتحاد اور فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیا گیا۔

بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی۔ سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے اقدام کو سراہا اور جاری امن کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button