پاکستان
Trending

پاک فضائیہ کے سربراہ کا رومانیہ دورہ، دفاعی تعاون کے نئے در کھولنے کی امید

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے رومانیہ ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ فضائی مشقوں، تربیتی تبادلوں اور فضائی و زمینی عملے کی استعداد کار بڑھانے جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

رومانیہ ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز پر ائیر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں فضائی سربراہان نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی و علاقائی استحکام کے فروغ میں تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل بارابوئی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی خودکفالت میں نمایاں پیش رفت کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ کامیابیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں دفاعی صنعتی شراکت داری کے امکانات اور مشترکہ فضائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار تعاون کے قیام پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دفاعی و عسکری تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button