تائی پے :تائیوان میں منعقدہ سالانہ ٹیکنالوجی میلے میں اس سال مصنوعی ذہانت اور جدید روبوٹکس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ نمائش میں تین سو سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا اور اپنی جدید ایجادات، جیسے خودکار روبوٹس، ہوائی ڈرونز اور ذہین سسٹمز، پیش کیں۔
نمائش کا موضوع "مصنوعی ذہانت میں جدت” تھا، جس میں روبوٹ سازی، خودکار نگرانی، ڈیٹا سیکیورٹی اور سمارٹ ٹیکنالوجیز پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے خاص طور پر ورچوئل کارز، اوتار روبوٹس اور ڈرون سسٹمز کو قریب سے دیکھا، جو 24 گھنٹے معلومات فراہم کرنے اور انسانی انداز میں ردِعمل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ جدید AI روبوٹس انسانی زبان سمجھنے، فوری ردِعمل دینے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں مزید مؤثر اور قابل اعتماد بناتی ہیں۔
تائیوان کی یہ نمائش ایشیا میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کی واضح مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔




