پاکستان
Trending

پشاور: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قبائلی عمائدین سے اہم خطاب، صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

پشاور میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں امن قائم رکھنے کے لیے بھرپور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے 11 کور ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال کی تفصیلی بریفنگ بھی لی۔

انہوں نے قبائلی عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، لیکن افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ فیلڈ مارشل نے افغان طالبان کی جانب سے بھارتی سرپرست گروہوں "فتنہ الخوارج” اور "فتنہ الہندستان” کی مدد پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا عندیہ دیا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کا عزم کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر نے رسمی استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button