اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں تیز، ایوانِ صدر میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں آزاد کشمیر کی ممکنہ سیاسی تبدیلیوں، قومی امور اور حکومتی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق، اتحادی قیادت نے مستقبل کی سیاسی سمت اور پاور شیئرنگ فارمولا پر بھی غور کیا۔
ملاقات کے بعد وزیرِاعظم ایوانِ صدر سے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہو گئے۔
0 37 Less than a minute




