اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے صدر سے متعلق نکات میں ترمیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم صرف آصف زرداری کے لیے نہیں بلکہ آئندہ صدور کے لیے بھی ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آصف زرداری نے 11 سال تنہائی والی جیل کاٹی اور دوران قید انہیں سہولتیں میسر نہیں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم مسلح افواج کی قربانیوں کی مقروض ہے اور 27 ویں آئینی ترمیم ملکی دفاع اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔
سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “تحریک انصاف والے 9 مئی والے لوگ ہیں، آئین شکن ہیں اور ایوان میں صرف ڈرامہ بازی کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا شور شرابہ ختم ہو گیا ہے اور اب ان کا کام مکمل ہونا چاہیے۔
راجہ پرویز اشرف نے عوام سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “اب عوام کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ یہ لوگ صرف جھوٹے نعرے لگا سکتے ہیں اور ڈرامہ بازی کرتے ہیں۔”




