نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت دہلی کے لال قلعے کے قریب پارکنگ میں ایک گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں جل گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ فورس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔




