مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج دوپہر 3 بجے رائے شماری ہوگی۔ تحریک کی کامیابی کے لیے ایوان میں سادہ اکثریت یعنی 27 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اور پیپلز پارٹی کے مطابق انہیں اس وقت 35 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل راٹھور کامیابی کی صورت میں آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحریک کی کامیابی کے لیے ووٹ دیں گے مگر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
تحریک عدم اعتماد اس وقت جمع کرائی گئی جب وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا۔ اسمبلی میں 53 ارکان موجود ہیں، اور پیپلز پارٹی پہلے ہی مطلوبہ اکثریت حاصل کر چکی ہے۔




