پاکستان
Trending

سہیل آفریدی کا ہری پور میں خطاب: ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خدشات پر سخت ردعمل

 

ہری پور:وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں جلد اہم سیاسی پیش رفت متوقع ہے۔ ہری پور میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمر ایوب کی اہلیہ کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ 23 نومبر کے ضمنی انتخاب میں عوام انہیں نمایاں برتری دلائیں گے۔

خطاب کے دوران انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کیا کہ اگر انتخابی عمل میں مداخلت یا دھاندلی کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کا "معروف سیاسی رہنما” اور ان کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی قائد کی بہنوں کے ساتھ ہونے والے مبینہ واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ضمنی انتخابات میں اپنی رائے بھرپور انداز میں استعمال کریں اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button