بین الاقوامی
Trending

"تیل کی موجودہ قیمتوں سے لطف اٹھائیں”: امریکی دھمکیوں پر ایران کا سخت جواب

 

تہران / واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایرانی معیشت کو مفلوج کرنے کے بیان پر ایران نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک "مذاق” قرار دیا اور عالمی منڈی میں تیل کے بڑے بحران کی پیش گوئی کر دی۔
تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے صدر ٹرمپ کے بیان پر طنزیہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ عالمی معیشت کی پیچیدگیوں کو سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔ سپیکر نے کہا”موجودہ تیل کی قیمتوں سے جتنا لطف اٹھا سکتے ہیں اٹھا لیں، کیونکہ اگر آپ نے نام نہاد ناکہ بندی کی کوشش کی تو قیمتیں اس سطح پر پہنچ جائیں گی کہ آپ کو آج کا ریٹ (4 سے 5 ڈالر فی گیلن) بھی سستا محسوس ہوگا۔
ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ خلیج فارس کی سیکیورٹی اور وہاں نافذ تجارتی قوانین ایران کا خود مختار حق ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی سپیکر کا یہ بیان صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے جواب میں آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کو "ٹول ٹیکس” دینے والے بحری جہازوں کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button