پاکستان
Trending

’امریکا ایران مذاکرات کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے‘: علامہ طاہر اشرفی کا اسلام آباد میں عالمی ’پیغامِ اسلام کانفرنس‘ کا اعلان

 

لاہور : چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دروازہ کھولنا پاکستان کی ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا آج قیامِ امن کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور کلیدی کردار کی معترف ہو چکی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مدبرانہ قیادت کی بدولت مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی ہر کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے میں آگ بجھانے والا اور امن کا داعی ملک ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے ایک اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 20 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک عظیم الشان ’پیغامِ اسلام کانفرنس‘ منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں مفتی اعظم خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور وہی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اسلام آباد مذاکرات نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا سفارتی اثر و رسوخ عالمی سطح پر بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کے مسائل کا حل صرف اتحاد اور مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے، اور پاکستان اسی وژن پر کاربند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button