اسلام آباد: پاکستان کے معروف ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے بین الاقوامی پروفیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
اعصام نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کمپلیکس میں ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں الوداعی خطاب دیا۔ اس دوران انہوں نے ابتدائی کیرئیر کے چیلنجز یاد کیے اور والدین، فیملی، کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ ان کے کیرئیر کا آخری پروفیشنل مقابلہ ہوگا، جس کے ساتھ وہ بین الاقوامی ٹینس سے الوداع کہہ رہے ہیں۔




