کراچی: پولیس نے کراچی میں خواتین کے موبائل فون ہیک کرنے والے سمیر عرف ’’پی کے‘‘ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ لاہور کے شہری سے 5 ہزار روپے میں ہیکنگ لنک خریدتا تھا۔ یہ لنک مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے متاثرہ خواتین کو بھیجا جاتا، جس کے بعد ان کے موبائل فون یا آئی ڈی ہیک ہو جاتے تھے۔
سمیر کے مطابق ہیکنگ کے بعد وہ خواتین کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان سے ملاقات کے لیے رابطہ کرتا تھا۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کے ممکنہ سہولت کاروں کو بھی ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔




