واشنگٹن: ٹیکنالوجی کے تیز رفتار ارتقاء کے باعث وہ چیزیں جو آج عام ہیں، آنے والے برسوں میں پرانی ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں، روایتی ٹی وی چینلز، نقد رقم، پلاسٹک کارڈز، کاغذی رسیدیں اور روایتی چابیاں جلد متروک ہو جائیں گی۔ ان کی جگہ اسٹریمنگ سروسز، کلاؤڈ اسٹوریج، وائرلیس ادائیگیاں، ڈیجیٹل والیٹس اور اسمارٹ لاکس لے لیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2030 تک یہ تبدیلیاں ڈیجیٹل اور خودکار نظام کی غلبہ کی نشاندہی کرتی ہیں، جس سے آنے والی دہائی میں پرانی ٹیکنالوجیز کی جگہ جدید سسٹمز لے لیں گے۔




