پاکستان
Trending

ملکی سلامتی پر سمجھوتہ ناقابل قبول، پی ٹی آئی کے بیانیے کی مذمت: حنیف عباسی

 

راولپنڈی :وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کی سلامتی پر حملہ آور ہو، اس سے بات چیت ممکن نہیں اور ایسے عناصر ملکی سالمیت سے کھیلنے والے غدار اور ذہنی مریض ہی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار ملے یا نہ ملے، کوئی بھی رہنما پاکستان کی سالمیت سے بالاتر نہیں۔ حنیف عباسی نے بانی پی ٹی آئی کے بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بیانیہ ریاستی اداروں، خصوصاً فوج کے خلاف ہے اور ملک کو منظم انداز میں غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر ریلوے نے خیبرپختونخوا حکومت کو ’’خوارج‘‘ کی سب سے بڑی سہولت کار قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں ہو سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button