رپورٹس کے مطابق امریکہ کے افغانستان سے چھوڑے گئے اسلحے کا استعمال تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی پاکستان میں کارروائیوں میں ہو رہا ہے۔ افغان طالبان مبینہ طور پر ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل معاونت فراہم کر رہے ہیں، جس سے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
امریکہ نے 2002 سے 2021 تک افغانستان کی تعمیر نو پر 144.7 ارب ڈالر خرچ کیے، لیکن 20 سالہ مشن کے باوجود افغانستان میں دیرپا استحکام اور مستحکم جمہوریت قائم نہیں ہو سکی۔
اس ضمن میں امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نو افغانستان (SIGAR) کی آڈٹ رپورٹ میں منصوبوں کی ناکامی، بدعنوانی اور غیر مؤثر سرمایہ کاری کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جو دو دہائیوں کی امریکی کوششوں کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہیں۔




