پاکستان
Trending

پاکستان کی فضائی کامیابی: مئی میں کتنے بھارتی رافیل طیارے گرائے گئے، سیریل نمبرز سامنے آگئے

 

لندن: برطانوی دفاعی جریدے کی ایرو (Key_Aero) کی تحقیقی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپ کے دوران تباہ ہونے والے 4 بھارتی رافیل طیاروں کے سیریل نمبرز منظر عام پر آ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارے درج ذیل نمبر کے حامل تھے: BS 001، BS 021، BS 022، اور BS 027۔ بھارت نے ان طیاروں کی تصاویر یا تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا، جس میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرونز شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 مئی کو JF-17C بلاک 3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو تباہ کیا، اور برنالا میں پاکستانی فضائیہ نے بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید یہ کہ پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کر دیا، جو سائبر اور روایتی عسکری کارروائیوں کے یکجا ہونے کی پہلی مثال ہے۔

برطانوی جریدے نے رپورٹ کیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے تباہ شدہ طیاروں کی تصدیق کی، جبکہ پاکستان نے پہلے بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی مگ 21 مار گرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button