اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں PAMI کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے مسائل زیرِ بحث آئے۔
اجلاس میں معیاری میڈیکل تعلیم، فیسوں کا شفاف تعین اور ریگولیٹری فریم ورک مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ مستقبل کے چیلنجز کے لیے ماہر ہیلتھ پروفیشنلز کی تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ صحت، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، پنجاب حکومت کے مشیر برائے صحت کے علاوہ پی ایم ڈی سی اور PAMI کے اعلیٰ نمائندگان نے بھی شرکت کی۔




