کاروبار
Trending

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ، چکن اور انڈے سب سے زیادہ مہنگے

اسلام آباد: ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق، اس ہفتے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سالانہ مہنگائی کی شرح 3.75 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 17 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں جبکہ 14 اشیاء سستی ہوئیں۔ چکن فی کلو 40.34 روپے اور انڈے فی درجن 10.31 روپے مہنگے ہوئے۔ جلانے کی لکڑی بھی 12.35 روپے فی من مہنگی ہوئی۔ دال مونگ، تازہ دودھ، دہی، مٹن اور خشک دودھ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی دوران، ٹماٹر فی کلو 9.01 روپے، آلو 5.08 روپے اور چینی 7.09 روپے سستی ہوئی۔ ڈیزل، دال مسور اور ایل پی جی سلنڈر بھی قیمت میں کمی والے آئٹمز میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بریڈ، گندم کا آٹا، کپڑے اور 20 دیگر اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button