پاکستان
Trending

دہشت گردوں کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں اور ریاست کی مضبوطی واضح ہو گئی :سرفراز بگٹی

 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں اور ریاست کی مضبوطی واضح ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ دہشت گرد چاہتے تھے کہ پولیس اکیڈمی بند ہو جائے، لیکن آج بھی وہاں بہادر نوجوان تربیت حاصل کر رہے ہیں، جو ریاست کے عزم اور استقامت کی علامت ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ اگر واپس آنا چاہیں تو ریاست کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں اور دہشت گردوں کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button