پاکستان
Trending

پاکستان کی اسرائیل کے صومالی لینڈ تسلیم کرنے کے اقدام کی مذمت

 

نیویارک: پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی علاقائی سالمیت کا مکمل حامی ہے اور عالمی قوانین کے مطابق اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

عثمان جدون نے فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو بھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ہر صورت فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔

یہ فیصلہ مسلم دنیا میں تشویش کا باعث ہے، کیونکہ صومالی لینڈ کو ابھی تک کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا، اور اسرائیل پہلا ملک ہے جس نے اسے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button