کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو گئی ہے اور تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 77 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
تحقیقات میں پیش رفت کے دوران مسجد کے ملحقہ کمرے سے تین ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد ہوئے، جو سانحہ کی وجوہات جاننے میں اہم شواہد فراہم کر سکتے ہیں۔




