پاکستان
Trending

کراچی میں تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز: یونیورسٹی روڈ اور صفورا روڈ کی تکمیل کے لیے مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر

 

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو جدید ترین شہر بنانے کے لیے ‘اسٹیٹ آف دی آرٹ’ منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ میئر کراچی کی نگرانی میں شہر کی سڑکوں کی بحالی کا کام دن رات جاری ہے تاکہ شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کا مستقل حل نکالا جا سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے اہم شاہراہوں کی تکمیل سے متعلق خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ اور صفورا روڈ: ان دونوں اہم شاہراہوں پر کام کی رفتار بڑھا دی گئی ہے اور یہ مارچ تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گی، جناح ایونیو پر بھی تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ شہر کے انفراسٹرکچر میں اہم اضافہ ثابت ہوگا۔ بی آر ٹی (Bus Rapid Transit) کے تحت بسوں کے لیے مخصوص ٹریکس کی تعمیر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
سینئر وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی مفاد کے ان منصوبوں کو نمایاں کریں ۔ میڈیا عوام کو دکھائے کہ بی آر ٹی اور سڑکوں کی تعمیر پر کام کتنی تیزی سے جاری ہے۔ ہم کراچی کو ایک جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دینے کے لیے فوکسڈ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب خود ان منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک کے سنگین مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button