پاکستان
Trending

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، مزید 22 دہشت گرد ہلاک، مجموعی ہلاکتیں 177 ہوگئیں

 

کوئٹہ: بلوچستان میں ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں سکیورٹی فورسز نے مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس کے بعد تین روز کے دوران ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی کل تعداد 177 ہو گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ یہ آپریشنز صوبے میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button