پاکستان
Trending

قازقستان کے صدر کا دورہ پاکستان، پاک،قازق تعلقات کے نئے باب کا آغاز

 

اسلام آباد: وسطی ایشیائی ریاست قازقستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔
خیرمقدمی کلمات: قازق صدر کو بچوں نے گلدستے پیش کیے، جس پر انہوں نے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دو روزہ قیام کے دوران قازق صدر وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کریں گے اور اہم دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
اس دورے کا مقصد توانائی، مواصلات اور مشترکہ سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔سفارتی ماہرین کے مطابق، قازق صدر کی آمد سے پاکستان کے لیے وسطی ایشیائی منڈیوں کے دروازے کھلیں گے اور علاقائی تجارت کو نئی جلا ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button