پاکستان
Trending

بات صرف اقدامات پر ہوگی، وعدوں پر نہیں:پاکستان کا افغان طالبان کو دوٹوک جواب

 

اسلام آباد:افغانستان میں حالیہ ایئر اسٹرائیکس کے بعد طالبان کی جانب سے رابطے کی کوششوں پر پاکستان نے اپنا سخت سفارتی موقف واضح کر دیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان کی درخواستوں پر فی الوقت کوئی بات چیت نہیں کی جا سکتی۔
پاکستان کا موقف ہے کہ طالبان نے ماضی کے معاہدوں پر عمل نہیں کیا؛ جب تک دہشت گردوں کے خلاف عملی کارروائی نہیں ہوتی، بات نہیں بڑھے گی۔ افغان سرزمین سے دہشت گردی کی صورت میں پاکستان دوبارہ ایئر اسٹرائیکس کرنے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
پاک افغان بارڈر اور دوطرفہ تجارت بدستور بند رہے گی۔ اگر کبھی بات چیت ہوئی تو اس کا واحد ایجنڈا صرف اور صرف ‘دہشت گردی کا تدارک’ ہوگا۔پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ اب بات صرف اقدامات (Actions) پر ہوگی، وعدوں پر نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button