کھیل
Trending

پاکستان ہاکی کا شاندار احیاء، پاکستان نے جاپان کو پچھاڑ کر ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹا لیا

 

قاہرہ : پاکستان ہاکی کے سیاہ بادل چھٹ گئے! قومی ہاکی ٹیم نے مصر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے کر 8 سال بعد عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان برتری حاصل کرنے کی جنگ جاری رہی۔ جاپانی کھلاڑیوں نے بھرپور مزاحمت کی، لیکن پاکستانی فارورڈز نے شاندار ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ دفاعی لائن نے بھی آخری لمحات میں جاپانی حملوں کو ناکام بنا کر جیت کو یقینی بنایا۔
پاکستان نے آخری بار 2018 میں ورلڈ کپ کھیلا تھا، جبکہ گزشتہ ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہا تھا۔ اس جیت نے پاکستان کے 8 سالہ انتظار کو ختم کر کے ہاکی کے عالمی نقشے پر دوبارہ جگہ بنا لی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
کھیلوں کے مبصرین اس کامیابی کو پاکستان ہاکی کی "نئی زندگی” قرار دے رہے ہیں، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور ملک میں ہاکی کا کلچر دوبارہ زندہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button